جلالپورشریف میں سبزی و فروٹ فروشوں کی من مانی قیمتیں، انتظامیہ خاموش، شہری پریشان

پنڈدادنخان: جہلم کی یونین کونسل جلالپورشریف میں جنگل کا قانون نافذ، دکانداروں نے سبزی اور فروٹ کے من مانے نرخ مقرر کر لیے۔ لاری اڈہ، مین بازار اور وگھ سٹاپ پر سبزی فروشوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رکھا ہے جبکہ انتظامیہ خوابِ غفلت میں ہے۔

کریلا 240 روپے فی کلو، گوبھی 170، شلجم 180، ٹماٹر 550، کیلا 150 روپے فی درجن اور پیاز 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔ حیران کن طور پر یہی سبزیاں جلالپورشریف مین اڈے پر ایک رکشہ فروش 100 روپے فی کلو، کیلا 100 روپے درجن اور ٹماٹر 300 روپے میں فروخت کر رہا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور تحصیل انتظامیہ مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، جس کی وجہ سے عوام ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہیں۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button