جہلم میں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار، شراب برآمد

جہلم پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ موقع سے 2 بوتلیں شراب بھی برآمد کر لی گئیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جسم فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے، اس قبیح عمل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے کو ایسے ناسوروں سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button