پنڈدادنخان میں 2 سال سے مویشی چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سال 2023 سے مویشی چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ جلالپور شریف پولیس نے جدید سائنسی طریقۂ کار اور تکنیکی وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار مجرم طویل عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم مویشی چوری کے ایک اہم مقدمے میں مرکزی کردار تھا اور اس کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button