جہلم میں جعلی عاملوں کے آستانوں کی بھرمار، خواتین کی عزتیں غیر محفوظ

جہلم شہر اور اس کے گرد و نواح میں جعلی عاملوں کے آستانے شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے ہیں، جہاں سادہ لوح مرد و خواتین کو جمع پونجی اور مالیت سے محروم کر دیا جاتا ہے۔

جعلی عاملوں کے آستانوں پر آنے والی خواتین اور مردوں سے تعویذ لینے کے بہانے رقم اور قیمتی اشیاء وصول کی جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں علاقے میں جھگڑے اور تنازعات روزانہ کی بنیاد پر پیش آتے ہیں۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور گردونواح میں جعلی عاملوں کے آستانے ختم کر کے جعل سازوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں تاکہ علاقے میں جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہو اور عوام محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button