اوورسیز پاکستانی ملک محمد صادق کے ترقیاتی کاموں کی عوام میں بھرپور پذیرائی

جہلم: سابق ڈی سی جہلم سمیع اللہ کی خواہش پر اوورسیز پاکستانی ملک محمد صادق آف یو کے نے ضلع جہلم میں مختلف ترقیاتی کام مکمل کروا دیے۔ کچہری میں روڈ مارکنگ، گو وے سائنز کی تنصیب جبکہ جادہ گورنمنٹ اسکول روڈ پر بھی سڑک کی نئی مارکنگ، گو وے سائنز اور سلو ٹریفک نشانات لگوائے گئے۔
عوام نے ملک محمد صادق کے ان عملی اقدامات کو بے حد سراہا ہے۔ انہوں نے نہ صرف مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ٹریفک وارڈنز کے لیے شیڈ نصب کروایا بلکہ بیٹھنے کی سہولت اور نمایاں ٹریفک سائنز بھی لگوائے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تمام کاموں کی خود نگرانی بھی کرتے رہے اور سڑکوں کے کنارے لگے پودوں کو پانی دینے کا انتظام بھی کروایا، جو ان کی عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی سے وابستگی کا ثبوت ہے۔
ملک محمد صادق نے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا کہ یہ ترقیاتی کام عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ وہ اوورسیز پاکستانی ہونے کے باوجود ضلع جہلم کی بہتری کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ سابقہ ڈی پی او جہلم اور سابق ڈی سی جہلم کی جانب سے ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں انہیں روڈ سیفٹی ایکسپرٹ کے اعزازی لیٹر بھی جاری کیے گئے ہیں۔



