منشیات کیسز میں جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان کو 9، 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم: عدالت نے منشیات کے دو مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو 9 ، 9 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔

پہلے مقدمہ نمبر 101/24 بجرم CNSA 9(i)3c تھانہ منگلا کینٹ میں مجرم تجمل اشفاق عرف کاکا پر منشیات فروشی کا الزام تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم تجمل اشفاق عرف کاکا کو 9 سال قید اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم تجمل اشفاق عرف کاکا کو سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا۔ مقدمے کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

دوسرے مقدمہ نمبر 120/24 بجرم CNSA 9(i)3c تھانہ سول لائنز میں مجرم علی رضا پر منشیات فروشی کا الزام تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم علی رضا کو بھی 9 سال قید اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم علی رضا کو سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا، جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے اپنی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button