دینہ میں غیر قانونی طور پر پتنگیں رکھنے والا ملزم گرفتار، 120 پتنگیں برآمد

دینہ میں غیرقانونی طور پر پتنگیں رہنے والے ملزم کو گرفتار کر کے پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پتنگیں اپنے قبضہ میں رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 120 عدد پتنگیں برآمد کر لی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ دینہ کی نگرانی میں کی جانے والی اس اہم کارروائی کے دوران ملزم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود پتنگیں ذخیرہ کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ممنوعہ پتنگیں اپنے پاس رکھ کر قانون کی خلاف ورزی کی، جس پر اس کے خلاف تھانہ دینہ میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ برآمد شدہ پتنگیں سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہے، اس باعث ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button