جماعت اسلامی جہلم کا عوامی ریفرنڈم، ضلع بھر میں کیمپوں کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

دینہ: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں جہلم شہر و تحصیل جہلم، دینہ شہر و تحصیل دینہ، سوہاوہ شہر و تحصیل سوہاوہ، ڈومیلی اور پنڈ دادنخان شہر و تحصیل پنڈ دادنخان میں عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں جگہ جگہ کیمپ قائم کیے گئے اور ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائی گئی۔ مہم کے دوران عوام نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور بھرپور پذیرائی دی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے ذمہ دار رسل خان بابر نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری سمیت امرائے تحصیل ضیاء الرحمن میر (جہلم)، طارق محمود سیٹھی (دینہ)، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری (سوہاوہ) اور خالد محمود ریحان (پنڈ دادنخان) نے مختلف مقامات پر قائم کیمپوں کا دورہ کیا۔

امیر شہر جہلم حافظ ظفر اقبال ملک، امیر شہر دینہ مظاہر الاسلام اور امیر شہر سوہاوہ محمد آصف بٹ نے بھی کیمپوں کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں سوہاوہ اور گردونواح میں بڑے گاوہ، ڈومیلی اور ککرالہ کے کیمپوں کا دورہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اور قاری نعیم قمر (نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم) نے کیا، جہاں انتظامات چیک کیے گئے اور شہریوں کی بھرپور شرکت کو سراہا گیا۔

جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے مطابق کل بروز جمعہ ضلع بھر کی مختلف مساجد کے باہر بھی کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ نمازی حضرات کو عوامی ریفرنڈم میں اپنی رائے کے اظہار کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ رہنماؤں نے بتایا کہ یہ مہم ان شاء اللہ اتوار 18 جنوری تک اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی، جبکہ عوام کی جانب سے اپنے حق کے لیے شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button