دینہ میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، پیٹرول برآمد

دینہ: پولیس نے غیر قانونی پیٹرول فروشی کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے غیر قانونی طور پر فروخت کیا جانے والا پیٹرول برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کر کے عوامی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہا تھا، جس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔



