اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا یوسی للِہ اور احمد آباد کا دورہ، ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

پنڈ دادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نادیہ پروین نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کے ہمراہ یونین کونسل للِہ اور یونین کونسل احمد آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینا اور ستھرا پنجاب مہم کو مؤثر انداز میں کامیاب بنانا تھا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے گلیوں، محلوں اور عوامی مقامات پر صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے یونین کونسل کے نمائندوں اور مقامی شہریوں سے ملاقات کر کے صفائی سے متعلق عوامی شکایات بھی موقع پر ہی سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ عملے کو احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول شہریوں کا بنیادی حق ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عملے کو متحرک رہنے اور ستھرا پنجاب مہم کے اہداف کے مطابق کام کرنے کی تلقین کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی واضح ہدایات ہیں کہ ضلع کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ستھرا پنجاب ویژن کے تحت ہر یونین کونسل میں کوڑے کی مؤثر نکاسی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button