دینہ میں پولیس نے پتنگوں کی بھاری کھیپ پکڑ لی، 3 پتنگ فروش گرفتار

دینہ: پولیس نے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں سرمد ملک ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے پتنگ بازی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر پتنگیں سپلائی کرنے والے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے پتنگوں کی بھاری کھیپ اور خونی ڈوریں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 600 سے زائد پتنگیں اور خونی ڈوریں برآمد کر لی گئیں ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نئے قانون کے تحت غیر قانونی طور پر پتنگیں تیار کرنے، ذخیرہ کرنے، سپلائی کرنے یا قبضے میں رکھنے پر بھاری جرمانہ اور پانچ سال تک قید کی سزا مقرر ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، لہٰذا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جا رہا ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button