اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نادیہ پروین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

پنڈ دادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نادیہ پروین نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز (THQ) ہسپتال پنڈ دادنخان کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور فارمیسی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج و معالجے کے معیار اور مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات اور بستروں کی صورتحال کو بھی چیک کیا اور انتظامیہ کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ صحت کے شعبے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو پابند کیا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button