جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 996 کلو بناسپتی گھی ضبط، بھاری جرمانے عائد

جہلم: ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے "کھیت سے پلیٹ تک” معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فرحان وسیم کی سربراہی میں ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ کارروائیوں کا مقصد خوراک کے معیار کو بہتر بنانا، ملاوٹ کا خاتمہ اور شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 74 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، جن میں سے 37 پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ کارروائی کے دوران کوکنگ آئل کا سیمپل فیل ہونے پر 996 کلوگرام بناسپتی گھی ضبط کر لیا گیا اور گودام مالک کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح مضر صحت دودھ کی سپلائی پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 130 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کر رہی ہیں اور انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانوں کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button