دینہ پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد ملک اور ان کی ٹیم نے بروقت اور مؤثر انداز میں انجام دی۔

ملزمان نے قتل کی نیت سے شہریوں کو کلہاڑی، ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متاثرہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس ٹیم نے کامیاب ریڈ کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

اس حوالے سے طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور قانون کی عملداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام خود کو محفوظ محسوس کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button