جہلم میں ترقیاتی کاموں میں غفلت پر ایم ڈی واسا معطل

جہلم: سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ایم ڈی واسا جہلم کو غفلت اور نااہلی کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نورالامین مینگل نے جہلم کے ترقیاتی کاموں کی سائٹس کا اچانک دورہ کیا اور غفلت اور نااہلی کے مرتکب ایم ڈی واسا مقبول حسین کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل واسا کو رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر کام مکمل کرنا سب کے لیے لازم ہے اور “سب اچھا ہے” کی رپورٹ اب نہیں چلے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سست روی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مختلف اضلاع کے دورے کیے جا رہے ہیں اور دیگر افسران کو قبلہ درست کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ورنہ سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔

انہوں نے زور دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صرف قابل افسران ہی سیٹوں پر برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button