ستھرا پنجاب مہم؛ دینہ میں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شہری پریشان

دینہ میں ستھرا پنجاب مہم کے دعوؤں کے باوجود مختلف شہری علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق گھروں سے کوڑا اٹھانے والا عملہ کئی کئی دن تک نہیں آتا جس کے باعث گھروں اور محلوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

میرمحلہ، ڈمیلی، محلہ ہڈالی، محلہ شیخاں، معصوم محلہ اور دیگر سٹی ایریاز میں گندگی کے ڈھیر معمول بن چکے ہیں جبکہ خالی پلاٹس میں کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے ماحولیاتی آلودگی اور صحت کے مسائل بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارہ آر ڈبلیو ایم سی مرکزی شاہراہوں تک صفائی محدود رکھتا ہے جبکہ گلی محلوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے۔ شہریوں کے مطابق اندرونی آبادیوں میں باقاعدہ صفائی کا نظام مؤثر نظر نہیں آتا۔

ذرائع کے مطابق صفائی کے لیے استعمال ہونے والی ٹرالیوں اور پک اپ گاڑیوں کو ایندھن کی محدود فراہمی بھی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں بروقت کوڑا اٹھانا ممکن نہیں ہو پاتا۔

شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں، اندرونی محلوں میں باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button