بدلتی عالمی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، ملک غلام مصطفیٰ کندوال

پنڈدادنخان: سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور معروف قانون دان ملک غلام مصطفیٰ کندوال ایڈووکیٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، قانونی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
افطار ڈنر میں نعیم حیدر پنجوتھہ، سلمان اکرم راجہ، چیف آرگنائزر انتظار حسین پنجوتھہ، سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عارف کمال نون، علی اعجاز بٹر، شوکت بسرا، سید علی بخاری، عمر ڈار، شعیب ورک، ممبر پنجاب بار کونسل ملک فیصل، نبیل ستی، سہیل گردیزی اور عمیر تنویر بٹ سمیت دیگر سینئر وکلاء اور رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر قانون دان ملک غلام مصطفیٰ کندوال ایڈووکیٹ نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے وکلاء برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے تمام اداروں اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
افطار ڈنر خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا جہاں شرکاء نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔



