اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی جانب سے محکمہ صحت کے افسران میں اعزازات تقسیم

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محکمہ صحت کے افسران کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نواز دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر اور ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان ڈاکٹر عون عباس کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس پیش کیے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے افسران کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے تاکہ وہ مزید محنت اور لگن سے عوام کی خدمت جاری رکھ سکیں۔
انہوں نے دونوں افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
تقریب کے دوران چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک حسیب اور اسسٹنٹ سی او ملک غلام اکبر بھی موجود تھے جنہوں نے محکمہ صحت کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔



