جہلم میں ڈیوٹی سے غفلت پر 20 پولیس افسران و اہلکاروں کو سزائیں، ایک ملازم برطرف

جہلم: محکمہ پولیس میں خود احتسابی کے عمل کے تحت ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر 20 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف سزائیں سنا دی گئیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایک اہلکار کو کرپشن کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ تین اہلکاروں کی سروس ضبط کی گئی۔ اسی طرح ایک اہلکار کی ترقی روک دی گئی، چار اہلکاروں پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ گیارہ اہلکاروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط اور ذمہ داری اولین ترجیح ہے اور ڈیوٹی میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس افسران و اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button