ڈومیلی میں گیدڑ اور کتے کے حملوں کے بعد انتظامیہ متحرک، 10 متاثرہ کتے تلف

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقوں میں گیدڑ اور کتے کے کاٹنے کے واقعات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ کتوں کو تلف کر دیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات بھی تیز کر دیے گئے۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقے سلحال میں گیدڑ اور کتے کے حملے سے دو افراد اور 30 سے زائد جانور زخمی ہو گئے تھے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر اور ڈی ایس پی سوہاوہ نے موقع کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرین کو مفت ویکسین فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر سیکرٹری یونین کونسل نگیال محمد ندیم کی زیر نگرانی "ستھرا پنجاب” ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سلحال میں 8 جبکہ ککرالہ میں 2 متاثرہ کتوں کو زہریلی ادویات دے کر تلف کر دیا، جو مبینہ طور پر گیدڑ اور کتے کے کاٹنے سے متاثر ہو چکے تھے۔

اہلِ علاقہ نے بروقت کارروائی پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

سیکرٹری یونین کونسل محمد ندیم کا کہنا تھا کہ ٹیمیں ہر وقت الرٹ ہیں اور متاثرہ علاقوں میں کسی بھی مشتبہ جانور کی اطلاع فوری دی جائے تاکہ مزید نقصان سے بچنے کے لیے بروقت کارروائی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button