ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا للِہ انٹرچینج پراجیکٹ سائٹ کا دورہ

پنڈدادنخان: ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے للِہ انٹرچینج پراجیکٹ سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا تھا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف، ایکسین ہائی وے اور تحصیلدار بھی موجود تھے۔ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کے اس اہم منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جدید اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور نگرانی کے عمل کو بھی سراہا۔
ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے افسران کو ہدایت کی کہ ایم این اے کی تجاویز کی روشنی میں کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس میگا پراجیکٹ کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد اس منصوبے کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔



