دینہ میں 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار، مغویہ بازیاب

دینہ: منگلا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس کو 15 سالہ لڑکی کے اغوا کی درخواست موصول ہوئی، جس پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے جدید تفتیشی طریقہ کار کے ذریعے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروایا، جسے بعد ازاں اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ لواحقین نے لڑکی کی بحفاظت بازیابی پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔



