جہلم میں مضر صحت کھانوں کی فروخت عروج پر، شہری بیماریوں کا شکار

جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر غیر معیاری اور مضر صحت کھانوں، خصوصاً بار بی کیو اور فاسٹ فوڈ کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

کئی فوڈ پوائنٹس پر کھانوں کی تیاری کے دوران نہ تو حفظانِ صحت کے اصولوں کا خیال رکھا جا رہا ہے اور نہ ہی متعلقہ اداروں کے مقرر کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری کھانوں کے استعمال سے پیٹ، معدے اور جگر کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

شہری حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں مؤثر نہیں اور اکثر صرف فوٹو سیشن تک محدود رہتی ہیں، جس کے باعث مضر صحت اشیاء کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔

عوام نے ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر فوڈ پوائنٹس کی سخت چیکنگ کی جائے اور غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والوں کے خلاف عملی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button