دینہ: مدرسہ میں زیر تعلیم بچے پر تشدد کر کے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مدرسہ میں زیرِ تعلیم کمسن بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے ایک مدرسہ میں ملزم نے زیر تعلیم بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، جس پر واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور ملزم کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔

متاثرہ بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button