دارِارقم اسکول کینٹ برانچ میں خصوصی ڈینٹل کیمپ کا انعقاد، 500 طلبہ کا معائنہ

جہلم: دارِارقم اسکول کینٹ برانچ میں بچوں کی صحت اور بالخصوص دانتوں کی حفاظت کے پیش نظر ایک خصوصی ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

اسکول کے ڈائریکٹر عمران احمد قریشی کی زیر نگرانی منعقدہ اس کیمپ میں معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد ریاض کی سربراہی میں 6 رکنی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیا۔ اس دوران تقریباً 500 طلبہ کے دانتوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ جدید سہولیات کے تحت ایکسرے بھی کیے گئے۔

ماہرین نے بچوں کو دانتوں کی صفائی اور حفاظت کے حوالے سے اہم رہنمائی فراہم کی اور روزمرہ احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں۔

تقریب کے دوران گلوبل آرٹ کے اشتراک سے بچوں کے درمیان دلچسپ مقابلے بھی منعقد کیے گئے، جن میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا، جبکہ ان کے خوشگوار لمحات کو تصاویر کی صورت میں محفوظ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر کولگیٹ کی جانب سے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے جس سے ان کی خوشی میں مزید اضافہ ہوا۔

ڈائریکٹر عمران احمد قریشی نے ڈینٹل ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات بچوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہیں اور اس سے نہ صرف طلبہ بلکہ والدین اور اساتذہ میں بھی آگاہی پیدا ہوتی ہے۔

یہ ڈینٹل کیمپ بچوں کی صحت کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوا اور اسکول کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button