جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

جہلم: معروف مذہبی اسکالر اور یوٹیوبر انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق جہلم میں معروف مذہبی اسکالر اور یوٹیوبر انجینئر محمد علی مرزا کی قرآن ریسرچ اکیڈمی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا، ایک حملہ آور ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح 10:45 بجے جی ٹی ایس چوک کے قریب پیش آیا، جہاں دو مسلح حملہ آوروں نے اکیڈمی کے مرکزی گیٹ اور موقع پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ حملہ آور سڑک کے دوسری جانب گرین بیلٹ پر لیٹ کر فائرنگ کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے فوری اور بہادری سے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے ممکنہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اکیڈمی کے اندر موجود تمام افراد محفوظ رہے اور کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا، جبکہ پولیس کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button