جہلم میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کی من مانی عروج پر پہنچ گئی، زائد کرایوں اور بدتمیزی پر شہری سراپا احتجاج

جہلم شہر میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کی من مانی عروج پر پہنچ گئی، جہاں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے اور بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ متعلقہ انتظامیہ خاموش دکھائی دیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاندار چوک سے بلال ٹاؤن، جادہ، جہلم کینٹ، پولیس لائن اور کریم پورہ سمیت مختلف روٹس پر رکشہ ڈرائیورز نے من مانے کرایوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جو کرایہ پہلے 50 روپے فی سٹاپ لیا جاتا تھا، اب وہ بڑھا کر 150 روپے تک وصول کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی زائد کرایہ دینے سے انکار کرے تو رکشہ ڈرائیورز خصوصاً خواتین اور بزرگ افراد کے ساتھ بدتمیزی، لڑائی جھگڑے اور غیر اخلاقی رویہ اختیار کرتے ہیں، جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مزید برآں رکشہ ڈرائیورز سڑکوں کے درمیان رکشے کھڑے کر کے سواریاں بٹھاتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، جبکہ خطرناک ڈرائیونگ کے باعث حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشہ مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے، کرایوں کو کنٹرول کیا جائے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ عوام کو اس صورتحال سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button