ڈومیلی میں 14 سالہ لڑکا سمال ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں 14 سالہ لڑکا سمال ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے نواحی علاقے مدن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سمال ڈیم میں ڈوب کر 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔
محمد باسط ولد طاہر محمود دن کے وقت سے لاپتہ تھا۔ تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ ڈیم میں ڈوب گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے محمد باسط کی لاش ڈیم سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ جوان بیٹے کی اچانک موت پر والدین غم سے نڈھال ہیں جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے۔



