پنڈدادنخان میں بگا کے قریب فائرنگ، موٹر سائیکل سوار شخص قتل، ملزمان فرار

پنڈدادنخان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار شخص کو قتل کر دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ کے علاقے بگا کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا، جہاں ظفر اقبال ولد محمد اقبال سکنہ بگا اپنے موٹر سائیکل پر خوشاب کی جانب جا رہا تھا کہ بگا اور سیال کے درمیان نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ للِہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button