پنڈدادنخان میں زیڈ موڑ کھیوڑہ کے قریب رکشہ کھائی میں جا گرا، خواتین سمیت 4 افراد زخمی

پنڈدادنخان میں تیز رفتاری کے باعث رکشہ کھائی میں جا گرا، حادثے میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں زیڈ موڑ کھیوڑہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک رکشہ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
زیڈ موڑ کھیوڑہ کے قریب پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 37 سالہ نیاز علی ولد خان محمد، 35 سالہ آمنہ زوجہ امداد حسین، 60 سالہ ذوالفقار ولد نور اور 42 سالہ نرگس زوجہ نیاز علی شامل ہیں۔



