جہلم میں پیرا فورس کی گرانفروشی کے خلاف کارروائی، متعدد قصاب گرفتار

جہلم: ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا جہلم شاہد ممتاز اعوان نے پیرا فورس کے ہمراہ شہر میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر متعدد قصابوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔

کارروائی کے دوران وہ افراد جو سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر بیف اور مٹن فروخت کر رہے تھے، انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ہونے والوں میں عامر احمد، عمر اشفاق اور راجہ نعمان خان شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سمری ٹرائل کیا گیا، جس کے بعد انہیں جیل بھجوا دیا گیا جبکہ ہر گرفتار شخص کو 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ایس ڈی ای او پیرا جہلم شاہد ممتاز اعوان کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button