دینہ پولیس نے منشیات فروش کو چرس سمیت دھر لیا

دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 1 کلو 680 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔



