مسجد اللہ والی مجاہد آباد میں پروقار دستار بندی کی تقریب، دو نوجوان حفاظِ کرام کی دستار بندی

جہلم: مسجد اللہ والی مجاہد آباد میں ایک پروقار دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں دو نوجوان حفاظِ کرام محمد نعمان قادری اور محمد ذیشان اعجاز کی دستار بندی کی گئی۔
دستار بندی کی سعادت حضرت پیر محمد انور قریشی ہاشمی اور پیر سید ابرار حسین شاہ قادری نے حاصل کی۔
تقریب میں شیخ الحدیث حسن رضا یدرم نے خصوصی شرکت کی اور حفاظِ کرام کو قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ حافظِ قرآن پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہوتے ہیں۔
اس موقع پر اہلِ محلہ اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے حفاظِ کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے اور دلی مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، اتحادِ امت اور حفاظِ کرام کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



