پنڈدادنخان میں خاتون کو بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کر کے ہراساں کرنے اور جنسی زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کر کے ہراساں کرنے اور جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ اور عزتِ نفس کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔



