پنڈی سید پور میں سماجی شخصیت کی بھانجی کی شادی کی پروقار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

پنڈدادنخان: پنڈی سید پور میں معروف سماجی شخصیت چوہدری شہزاد نذیر جندران کی بھانجی کی شادی کی ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقے کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب خوشگوار اور پرمسرت ماحول میں منعقد ہوئی جہاں دلہن رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر ملک اقرار الحسن کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

تقریب میں خصوصی طور پر چوہدری ناصر جندران، چوہدری اکرم جندران، چوہدری شارق پھم، چوہدری عطاء بھٹی، چوہدری بلاول جندران، چوہدری ظہیر رانجھا، چوہدری غلام حسین بھٹی، ملک وقاص اعوان اور چوہدری مبشر جندران سمیت متعدد معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

صحافتی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے نعیم اختر بھٹی، عابد قریشی اور عمران قریشی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور میزبان خاندان کو شادی کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر شرکاء نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، کامیابیوں، خوشحالی اور برکتوں سے بھر دے اور انہیں ہمیشہ باہمی احترام، اتفاق اور سکون نصیب فرمائے۔

مہمانوں نے چوہدری شہزاد نذیر جندران اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے تقریب کو یادگار اور مثالی قرار دیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے میزبان خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button