دینہ میں معروف انٹرنیٹ کمپنی کے دفتر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

دینہ میں معروف انٹرنیٹ کمپنی کے دفتر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں دن دیہاڑے ایک معروف انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے دفتر سے نامعلوم چور اڑھائی لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا۔ واردات ریلوے روڈ پر واقع فضل کریم پلازہ میں قائم زیک نیٹ ورک (ZIK Network) کے دفتر میں پیش آئی۔

نامعلوم ملزم دن دیہاڑے زیک نیٹ ورک کے دفتر میں داخل ہوا اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ملازم کے کپڑوں کی جیب میں موجود تقریباً اڑھائی لاکھ روپے نقدی نکال کر فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں ملزم کی تمام سرگرمیاں واضح طور پر ریکارڈ ہو گئی ہیں۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم دفتر میں داخل ہونے کے بعد ملازم کی قمیض کی جیب میں رکھی رقم نکال کر فرار ہو جاتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس سٹی چوکی دینہ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور متاثرہ کمپنی کی درخواست پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کو جلد ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور واقعے میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button