سرفراز ملک کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جہلم: ایس ایل ایس کالج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرفراز ملک نے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں سرفراز ملک نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے بہادر افسران اور جوانوں کی شہادت کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔ وطنِ عزیز کے دفاع اور قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران کرنل امجد لطیف، میجر حافظ ماجد، میجر عثمان اور دیگر شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، فرض شناسی اور حب الوطنی کی روشن مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہداء کی بے مثال خدمات اور وطن کے لیے دی گئی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
سرفراز ملک نے مزید کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان ملکی سلامتی، دفاع اور امن کے قیام کے لیے جو خدمات انجام دے رہے ہیں، پوری قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیاں وطنِ عزیز کے استحکام اور سلامتی کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔



