سوہاوہ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ پولیس نے غیر قانونی طور پر کھلا پیٹرول فروخت کر کے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے ملزم کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کھلا پیٹرول اور غیر قانونی پیٹرول فلنگ مشین بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ وہ کب سے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا اور اس کے دیگر ممکنہ سہولت کار کون ہیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button