خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس نے خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ جدید تفتیشی ذرائع اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور خواتین و بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button