پنڈدادنخان میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: پولیس نے لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم ناقابلِ برداشت ہیں اور ایسے عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button