پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

پنڈدادنخان کے علاقے سگھرپور میں 13 سالہ لڑکا ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے سگھرپور میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، جس سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سگھرپور گاؤں کے قریب ایک ڈیرے میں 13 سالہ لڑکا ٹیوب ویل کے پانی کے ٹینک میں نہا رہا تھا کہ وہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کے بعد لڑکے کی لاش پانی سے نکال لی۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عبداللہ ولد صفدر سکنہ سگھرپور، تحصیل پنڈدادنخان، ضلع جہلم کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت کو آر ایچ سی ہسپتال جلال پور شریف منتقل کر دیا، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button