لڑائی جھگڑے، جان سے مارنے کی دھمکیوں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے انہیں چالان عدالت کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جہلم پولیس ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔



