جہلم میں سبزیوں اور پھلوں کے من مانے نرخ مقرر، شہری سراپا احتجاج

جہلم شہر اور گردونواح میں سبزیوں اور پھلوں کے خود ساختہ نرخ مقرر کیے جانے پر شہریوں میں تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کی عدم موجودگی کے باعث دکاندار مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں عبدالرؤف، احمد مجتبیٰ، شکیل حیدر اور محمد شفیق کا کہنا ہے کہ جہلم شہر اور گردونواح میں بعض دکانداروں نے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرکے صورتحال کو بے قابو کر رکھا ہے۔

شہریوں کے مطابق جب کسی دکاندار سے سرکاری نرخ نامے کے مطابق پھل اور سبزیاں فروخت کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو مبینہ طور پر دکاندار انتہائی ناقص اور گلی سڑی پھل سبزیاں دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سرکاری نرخ پر یہی اشیاء دستیاب ہوں گی۔

شہریوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور من مانے نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، تاکہ عوام کو ناجائز منافع خوری سے ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button