جہلم میں شوہر کا ٹک ٹاکر بیوی سے مبینہ غیر فطری فعل، مقدمہ درج، شوہر گرفتار

جہلم میں شوہر کا ٹک ٹاکر بیوی سے مبینہ غیر فطری فعل کا واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے ڈھوک فردوس میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مبینہ طور پر غیر فطری فعل پر مجبور کرنے کے الزام میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرا دیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے جبکہ رپورٹ آنا باقی ہے۔

مقدمہ کے مطابق مدعیہ کی شادی تقریباً چار ماہ قبل عمران ارشد شاہ نامی شخص سے ہوئی تھی۔ خاتون نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر اسے مبینہ طور پر آئے روز غیر فطری فعل پر مجبور کرتا تھا اور زبردستی کرتا رہا۔

ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر زبردستی کے باوجود وہ رشتہ بچانے کی خاطر خاموش رہی، تاہم بعد ازاں حالات سے تنگ آ کر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مدعیہ سول ڈیفنس میں رضاکارانہ طور پر بھی فرائض سرانجام دیتی رہی ہے، جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خرچہ نہ دینے کے معاملے پر خاتون کی جانب سے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور میڈیکل رپورٹ سمیت دیگر شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button