سوہاوہ میں ویگن اور کار میں تصادم سے 22 سالہ نوجوان اور دو خواتین زخمی

سوہاوہ میں ویگن اور کار میں تصادم سے 22 سالہ نوجوان اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں نادرا آفس کے قریب ویگن اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک 22 سالہ نوجوان اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 22 سالہ نوجوان اور دو خواتین زخمی ہوئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے قریبی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button