ڈپٹی کمشنر اٹک کی متحرک قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی میں ریکارڈ بہتری آئی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عارف قریشی

جہلم: انفارمیشن سیکرٹری دینہ پریس کلب ظہیر عباس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہیڈکوارٹر اٹک محمد عارف قریشی سے ملاقات کی، جس کے دوران ضلع اٹک کے انتظامی امور، عوامی مسائل اور مختلف شعبوں میں جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہیڈکوارٹر اٹک محمد عارف قریشی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک سید مدثر شاہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ عوامی سہولیات، گورننس اور مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل، سرکاری امور میں بہتری اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط انداز میں کام کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر محمد عارف قریشی کی انتظامی صلاحیتوں، متحرک اندازِ کار اور ضلع کے مقامی حالات سے گہری واقفیت کو بھی سراہا گیا۔ ملاقات میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم مختلف شعبوں میں باہمی رابطہ کاری کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

ملاقات کے دوران محکمہ تعلیم میں جاری اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بتایا گیا کہ تعلیمی معیار میں بہتری، سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تدریسی سرگرمیوں کے فروغ اور انتظامی نگرانی کو مؤثر بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، طلبہ کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے اور سرکاری سکولوں میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

محمد عارف قریشی نے گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داری عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی امور میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت اور شہریوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری دینہ پریس کلب ظہیر عباس نے ڈپٹی کمشنر اٹک سید مدثر شاہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی، مختلف سرکاری محکموں کے درمیان مربوط رابطہ کاری اور بالخصوص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد عارف قریشی کے فعال کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button