کھیوڑہ میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو طلائی زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار

کھیوڑہ شہر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گھر والوں کو یرغمال بنا کرقیمتی موبائل، نقدی، لاکھوں روپے کا سونا اور قیمتی کپڑے بھی لے اڑے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پنڈدادنخان راجہ آصف ملک نذر چوکی انچارج موقع پر پہنچ گئے۔

کھیوڑہ محلہ مکڑاچھ راجہ مطلوب ولد راجہ فیروز خان نے بتایا کہ نماز مغرب کے بعد تین ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود راجہ مطلوب اہلیہ اور ایک بیٹا تھا تینوں کو ایک ہی کمرے میں اکٹھا کر کے اسلحہ تان لیا اور کہا کہ دیوار کی طرف منہ لے لیں۔

متاثرہ شخص نے بتایا ڈاکوؤں نے اہلیہ سے سونے کی انگوٹھیاں، چین، بریسٹر، اتاوا لیا اور گھر کی چابیاں لے لیں، گھر کے دیگر کمروں میں الماریاں کھول کر لوٹ لیا۔

ڈاکووں نے لوٹنے کے دوران اہلخانہ کو بتایا کہ ہم آپ کے گھر کی تین دن سے تعاقب میں تھے۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پنڈدادنخان راجہ آصف کھیوڑہ چوکی انچارج ملک نذر نفری کےہمراہ پہنچ گئے، جائے وقوعہ پر معائنہ کیا اور ابتدائی رپورٹ درج کر لی۔ ایس ایچ او نے پی ایف ایس اے ٹیم منگوا لی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button