کھیوڑہ سالٹ مائن ورکنگ ایریا میں تودہ گرنے سے مزدور شدید زخمی، ہسپتال منتقل

پنڈدادنخان: کھیوڑہ سالٹ مائن ورکنگ ایریا میں تودہ گرنے سے مزدور شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کے ورکنگ ایریا میں ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث حادثہ پیش آ گیا، مائن سے تودہ گرنے سے مزدور محمد عرفان سکنہ محلہ داودال شدید زخمی ہو گیا۔
مزدور کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزدور کی حالت تشویشناک ہونے پر راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔



