جہلم میں سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر کے ڈیرے پر فائرنگ، سابق ایم پی اے محفوظ رہے

جہلم میں سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر کے ڈیرے پر فائرنگ، پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی جہلم کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر کے ڈیرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت چوہدری تسنیم ناصر ڈیرے پر ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھے، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر کا کہنا ہے کہ افضل نامی شخص نے ہوائی فائرنگ کی ہے جو اسی علاقے کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری تسنیم ناصر پیپلز پارٹی جہلم کے ضلعی صدر اور حلقہ این اے 60 جہلم ون سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button