جہلم پولیس نے راولپنڈی کے 7 سالہ گمشدہ بچے کو لواحقین سے ملا دیا

جہلم: انچارج چوکی کینٹ نوید افضل اور ٹیم کی اہم کارروائی،7سالہ گمشدہ بچے دانیال علی کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

گمشدہ بچہ اپنے گھرمصریال روڈ راولپنڈی سے لاپتہ ہوگیا تھا، گمشدہ بچہ چوکی کینٹ پولیس کو ملنے پر پولیس نے بچے کے والدین سے بر وقت رابطہ کیا۔

چوکی کینٹ پولیس نے بچے کے ورثا کو تلاش کر کے دانیال علی کی کینٹ چوکی موجودگی سے متعلق اطلاع والدین کو دی اور بچہ ان کے حوالے کر دیا جبکہ لواحقین نے بچے کی تلاش پر جہلم پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین بازاروں اور رش والی جگہوں پر جاتے ہوئے اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔ ڈی پی او جہلم نے انچارج چوکی کینٹ اور ٹیم کو بروقت امداد اور بچے کی تلاش پر شاباش دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button